ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اگلے دو سالوں میں 20ہزار اساتذہ کا تقرر کیا جائے گا۔سریش کمار

اگلے دو سالوں میں 20ہزار اساتذہ کا تقرر کیا جائے گا۔سریش کمار

Thu, 28 Jan 2021 11:39:32    S.O. News Service

بنگلورو،28؍جنوری (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے پرائمری و سکینڈری تعلیم ایس سریش کمار نے آج اساتذہ کے عہدوں کی بھرتی کا انتظار کررہے امیدواروں کو ایک خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگلے دو سالوں میں سرکاری اسکولوں کے لئے 20ہزار اساتذہ کا تقرر کیا جائے گا۔

سرکاری ملازمین محکمہ تعلیمات عامہ ملازمین اور دیگر اسوسی ایشنوں کے ملازمین کا وزیر موصوف نے ایک اجلاس طلب کیا تھا جس میں کہا کہ اساتذہ کی بہت بڑی ذمہ داری ہوتی ہے۔ بچوں کا مستقبل ان کے ہاتھوں میں ہوتا ہے۔ اس لئے اپنے فرائض کی انجام دہی پوری ذمہ داری سے کریں۔

اس اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اساتذہ کے مختلف مسائل معلوم کرنے کے لئے 2,500ٹی جی ٹی اساتذہ کا تقرر کرنے کارروائی شروع کی گئی ہے۔پچھلے ایک سال کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ 2,404 ہائی اسکولوں کے اساتذہ میں سے 1,342/اساتذہ کوترقی دے کر ہیڈ ماسٹر مقرر کیا گیا ہے۔مزید 396پی یو کالجوں کے لکچررس کو ترقی دے کر انہیں پرنسپل مقرر کیا گیا ہے۔


Share: